وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں طالبہ کی خودکشی کا نوٹس لے لیا

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملہ پر وزارت داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ طالبہ کے ساتھ فراڈ کیا گیا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی ہے، ڈی جی ایف آئی اے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ 

وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے طالبہ کے والدین سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

طلال چوہدری کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں