کراچی: متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

لائنز ایریا، نیو کراچی، موسیٰ کالونی، لیاری، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات ملی ہیں، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور قائد آباد میں بھی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے۔

ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی اور ہاکس بے کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں