پی ٹی آئی نے سیاسی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ سمیت سیاسی معاملات پر مشاورت ہوگی، سیاسی و کور کمیٹی کے بیشتر ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختون خوا نے کہا ہے کہ صوبے میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اسٹیک ہولڈر موجودہ صورت حال پر غور کررہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایات ہوں گی ایڈووکیٹ جنرل آفس اس پر عمل کرے گا، ہر غیر آئینی عمل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




