فضل الرحمان کا ثالثی کے حوالے سے ذکر خوش آئند ہے، اسد قیصر

فضل الرحمان کا ثالثی کے حوالے سے ذکر خوش آئند ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ثالثی کے حوالے سے ذکر آیا جسے ہم خوش آئند کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس ہماری طرف سے مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ اور اختیار رکھتے ہیں، وہی مذاکرات کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سینیئر سیاستدان ہیں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں تو خوش آئند ہے، ان سے ملکی سیاسی معاملات پر رابطہ رہتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں