لگتا ہے کوئی اور آپشن نہیں بچا، طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ ابھی مشاورتی عمل جاری ہے، لگ رہا ہے کہ چیزیں آخری آپشن کی طرف جارہی ہیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ لگ رہا ہے کہ کوئی اور آپشن نہیں بچا، یہ لوگ دہشت گردوں کو دہشت گرد قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔
طلال چودھری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان 2 بانی پی ٹی آئی نے بنایا، پی ٹی آئی حکومت اس پر بھی عمل نہیں کررہی۔
Load/Hide Comments




