خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں مزید 36 افسران کی تقرریاں و تبادلے

خیبر پختونخوا بیوروکریسی میں مزید 36 افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق امیر سلطان ترین کو سیکریٹری انڈسٹریز، حامداللّٰہ شاہ اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے سیکریٹری ایکسائز تعینات کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق محمد ادریس خان سیکریٹری اوقاف، حج و مذہبی امور، ثاقب رضا سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو، عامر لطیف سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز تعینات کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق زبیر احمد اسپیشل سیکریٹری فنانس سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور مسعود یونس سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے سیکریٹری انٹرپروونشل کوآرڈینیشن تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیکریٹری محکمہ پاپولیشن ویلفیئر انیلہ درانی، سیکریٹری ریلیف سہیل خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عنبر علی اور سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اوقاف عطاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ محمد بختیار خان کو سیکریٹری محکمہ اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق محمد زبیر کو سیکریٹری انرجی اینڈ پاور، نثار احمد کو سیکریٹری آئی ٹی، تاشفین حیدر کو سیکریٹری محکمہ انتظامیہ، منظور احمد کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، طاہر اوکزئی کو سیکریٹری ہاؤسنگ اور عابد اللّٰہ کو سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔




