مبینہ زیادتی کی شکار خاتون پر عدالت میں پیشی سے واپسی پر تیزدھار آلے سے حملہ

کراچی میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون پر عدالت میں پیشی سے واپسی پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے زخمی کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی مہران ٹاؤن میں خاتون کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کیا گیا۔ 24 سالہ خاتون کورٹ میں پیشی کے بعد واپس گھر جارہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 2023 میں بلوچ کالونی تھانے میں درج ہوا۔ خاتون کیس کی پیروی کر کے واپس آرہی تھی، نامزد ملزمان نے حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments




