پاکستان توانائی تحفظ کیلئے مقامی پیداوار، اسٹریٹجک ذخائر بڑھا رہا ہے، علی پرویز ملک

پاکستان توانائی تحفظ کیلئے مقامی پیداوار، اسٹریٹجک ذخائر بڑھا رہا ہے، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی تحفظ کے لیے مقامی پیداوار، اسٹریٹجک ذخائر اور توانائی کے ذرائع بڑھا رہا ہے۔

ریاض میں بین الاقوامی توانائی فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں علی پرویز ملک نے سعودی عرب میں حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کا تحفظ، کم قیمت اور پائیدار فراہمی کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی تحفظ کے لیے مقامی پیداوار، اسٹریٹجک ذخائر اور توانائی کے ذرائع بڑھا رہا ہے۔

علی پرویز ملک نے آئی ای ایف اجلاس کے موقع پر لیبیا، قطر اور ترک وزرائے خارجہ کی الگ الگ ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی ریفائنریز کو لیبیا سے خام تیل کی درآمد کی ترغیب دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لیبیا کے وزیر کی پاکستانی کمپنیوں کے لیے خام تیل کی فراہمی کے لیے مدد کی یقین دہانی کرائی۔

ترک وزیر توانائی نے کہا سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے ترک جہاز اگلے ماہ پاکستان پہنچے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں