وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، شیری رحمان کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، شیری رحمان کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، وہ طالبان کے بھائی ہیں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے صدر آصف علی زرداری تک پیپلز پارٹی کے لیے تلخ سفر رہا ہے۔ ہمارے لیڈرز نے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھی، مذاکرات میں دہشت گردی پر بات چیت سرفہرست تھی، دہشت گردی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت اس اجلاس میں نہیں آئی تھی، سی ایم یا ان کے لوگ مذاکرات میں موجود ہونے چاہیے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی میں شریک ارکان نے سچے دل سے کوشش کی، ہم دیکھ رہے تھے کہ خیبر پختونخوا سے کوئی نہیں آیا۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ سی ایم کے پی نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، وہ طالبان کے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی ریاست کے خلاف نہیں کھڑی ہوئی، پی ٹی آئی کی ترجیح صرف بانی چیئرمین کو نکالنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں