مبینہ زیادتی کا نشانہ بنی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے 2 کروڑ روپے لیکر بیان بدلا: پولیس ذرائع

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون کا ملزمان سے متعلق بیان کے معامے پر نیا موڑ سامنے آ گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احمد تنویر کا تعلق کروڑ پتی بااثر خاندان سے ہے، ملزم کے والد ایک بڑے کنٹریکٹر ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی ڈیانا نے بھاری رقم کے عوض ملزمان کے بے گناہ ہونے کا بیان دیا ہے، ملزم احمد تنویر کے رشتے داروں کے متاثرہ لڑکی سے فون پر رابطے رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیانا سے بیان دلوانے کے لیے فون پر ملزمان کے ایک وکیل اور رشتے داروں نے آمادہ کیا، ڈیانا کی آمادگی کے بعد ملزم احمد کا والد لندن سے آذر بائیجان گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیانا نے پاکستانی 2 کروڑ روپے لے کر ملزمان کے بارے میں بیان دیا، ڈیانا رقم لینے کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل صفدر شاہین کا کہنا ہے کہ نہ آذر بائیجان گیا اور نہ لڑکی سے فون پر بات ہوئی، غیر ملکی خاتون کو رشوت نہیں دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی خاتون نے 164 کے بیان میں 3 ملزمان پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، تاہم اب خاتون اپنے بیان سے منحرف ہو گئی اور ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

غیر ملکی خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پہلا بیان دباؤ میں دیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں