4 سعودی شہروں میں خطرے کے انتباہات جاری ہونے کے بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب کے 4 شہروں میں خطرے کے انتباہات جاری ہونے کے بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ینبع میں ممکنہ خطرے کے الرٹ جاری کیے تاہم تقریباً 10 منٹ بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے خطرہ ٹل جانے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس سے قبل ترجمان اتحادی فوج نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف آنے والے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریاض، نجران اور وادیٔ الدواسر میں ہنگامی انتباہات جاری کیے گئے تھے تاہم بعد میں تینوں علاقوں میں خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا گیا۔ 

اتحادی فوج نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک ڈرون بھی مار گرانے کی تصدیق کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں