مظفرگڑھ: 90 سالہ شخص کا 77 سال کی اہلیہ پر تشدد، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں 90 سالہ معمر شخص نے اپنی 77 سال اہلیہ پر مبینہ تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کا مقدمہ تھانہ سٹی میں بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رات کو والدہ کی چیخ و پکار پر کمرے میں گئے تو وہ خون میں لت پت پڑی تھیں۔
ایف آئی آر کے مطابق والد کے ہاتھ میں چاقو تھا اور والدہ کے منہ اور ناک سے ہاتھ نکل رہا تھا۔ ہمیں دیکھ کر والد چاقو سمیت فرار ہوگئے۔
مقدمے کے متین کے مطابق والدہ کی آنکھ، ہونٹوں، ہاتھوں اور گردن پر زخموں کے نشانات تھے۔ والدہ نے بتایا کہ ملزم مجھے سوتے ہوئے قتل کرنا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments




