سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل، لڑکے کی نالے، لڑکی کی سڑک سے لاش ملی

سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی قتل کردیا گیا، لڑکے کی لاش نالے سے جبکہ لڑکی کی لاش سڑک کنارے سے ملی، لڑکی کے ورثاء فرار ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لڑکے کے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ لڑکے کی لاش گزشتہ روز شہدادپور کے گاؤں میں سیم نالے سے جبکہ لڑکی کی لاش سڑک کنارے سے ملی تھی۔
جوڑے نے ایک ہفتہ قبل نواب شاہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لڑکے کے ورثاء کے حوالے کی گئیں، ورثاء نے کہا ہے کہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے، لڑکی کے ورثاء اپنا گھر خالی کرکے فرار ہیں۔
Load/Hide Comments




