اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو کی تین دہائیوں کی سیاسی بالادستی خطرے میں

اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو کی تین دہائیوں کی سیاسی بالادستی خطرے میں

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو کی تین دہائیوں کی سیاسی بالادستی خطرے میں، حامیوں اور مخالفین میںسخت مقابلہ،گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں اپوزیش وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے سرگرم، غزہ کی تباہی، 7اکتوبر حملے اور ایرانی ایٹمی خطرہ اہم انتخابی ایشوز، پوسٹروں میں عرب شہریوں کو نمایاں کرنے پر تنقیدہور ہی ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کے تجزیے کے مطابق اسرائیل میں منگل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم نیتن یاہو کو تین دہائیوں پر محیط اپنی سیاسی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے ۔ نیتن یاہو کو 7اکتوبر 2023کے حملوں کے دوران سیکیورٹی ناکامی، حماس کے خاتمے کے وعدے کی تکمیل نہ ہونے، غزہ میں وسیع تباہی کے باعث اسرائیل کی عالمی ساکھ متاثر ہونے اور ایران کے جوہری خطرے کو ختم نہ کر پانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں پر قطر سے مبینہ مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات اور وزیراعظم کے خلاف جاری بدعنوانی کا مقدمہ بھی انتخابی بحث کا حصہ ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں