اردن میں گرجا گھر پر فائرنگ، حملہ آوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم

اردن میں گرجا گھر پر فائرنگ، حملہ آوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم

عمان (جنگ نیوز) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سیکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ گرجا گھر میں ہونے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرآہنی ہاتھ سے نمٹیں۔ دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ واقعہ کے بعد غیرملکی سفارت خانوں سمیت اہم مقامات پرسیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطاق اردن میں گرجاگھرپرفائرنگ کے واقعہ کے بعد شاہ عبداللہ دوم نے سیکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ گرجا گھر میں ہونے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرآہنی ہاتھوں سے نمٹنے کاحکم دیا ہے۔شاہ عبداللہ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس قابلِ مذمت دہشت گردانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اردنی شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں