ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے رہنماؤں کی ملاقات

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنماؤں نے  ملاقات کی۔

مکہ معاہدے میں شریک ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام ایران پہنچے، محسن رضائی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام کا استقبال کیا، پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایران پہنچ گئے، سعودی سی 130 طیارہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران پیش کی گئی تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز کا ایران کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ایران نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے دورۂ تہران کو سلامتی کے نظام میں تعاون کی جانب اہم قدم قرار دے دیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے ارکان اور ایرانی قیادت کی ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، مکہ معاہدے کے ممالک کشیدگی میں کمی کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، مکہ معاہدے کے ممالک بحران کے سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کی حمایت کرتے ہیں، ایران سے ملاقات کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے دائرہ کار میں آتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں