فیصل آباد: صنعتکار کا قتل کیس، ملزم کو شناخت پریڈ اور ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فیصل آباد میں صنعتکار ریحان اشرف کے قتل کیس میں ملوث زیر حراست ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ اور ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ 

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو باقی قیدیوں سے ملزم کو علیحدہ رکھنے کی ہدایت کی اور شناخت پریڈ ہونے پر فوری، بصورت دیگر 30 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

 پولیس کے مطابق ملزم کو 22 اکتوبر کو شاہ کوٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں