پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی میں لیگل کور حاصل ہے، اسد قیصر

پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی میں لیگل کور حاصل ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی کے اندر ایک لیگل کور حاصل ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر سے بات ہوئی ہے، پارلیمنٹ میں جو بھی معاملات ہوتے ہیں وہ پارلیمانی پارٹی میں ڈسکس ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کا پارٹی آئین کے مطابق ایک کردار ہے، چاہتے ہیں جو بھی کمیٹیاں ہیں، ان کے درمیان کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کو سامنے رکھتے ہوئے آگے پالیسی میں غور کریں، پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی کے اندر ایک لیگل کور حاصل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں