مصری پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی
کراچی (نیوز ڈیسک)مصری پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی ،مصری پارلیمنٹ نے اپنی فوج کو سعودی عرب کے دفاع میں مدد فراہم کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاع کے لیے کارروائی کی منظوری دے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے مصر کے علاقائی تنازع میں براہِ راست شامل ہونے کا امکان بڑھ گیا کیونکہ ایران کے اتحادی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آ رہی ہے۔
Load/Hide Comments




