گوادر: ساحل پر 500 سے زائد بوٹل نوز ڈولفنز کا دلکش نظارہ
گوادر کے ساحلی علاقے میں 500 سے زائد بوٹل نوز ڈولفنز کا بڑا گروہ دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ڈولفنز کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی سمندری ماحولیاتی نظام کے صحت مند ہونے کی علامت ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ ڈولفنز کی بڑی تعداد میں موجودگی ساحلی حیات اور سمندری غذائی زنجیر میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔
معظم خان کے مطابق پاکستان میں اب تک ڈولفنز کی 26 اقسام ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
Load/Hide Comments




