کراچی: اغوا برائے تاوان، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں ملزمان کو دو، دو بار سزائے موت

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اغوا برائے تاوان، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض اور اعجاز کو دو، دو بار سزائے موت سنادی گئی۔
عدالت نے ملزمان پر 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اقدام قتل اور پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر 29، 29 برس قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ملزمان مجموعی طور پر 5 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ ادا کریں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے 2023 میں دو بھائیوں کو ملازمت کا جھانسا دیکر اغوا کیا۔ ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے 60 لاکھ روپے تاوان مانگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے وی سی سی نے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کروایا۔
Load/Hide Comments




