ٹرمپ انتظامیہ نے جنگی بجٹ کیلئے ریکارڈ 4200 کھرب طلب کرلیے
کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے جنگی بجٹ کیلئے ریکارڈ 4200کھرب روپے (1.5 ٹریلین ڈالر)طلب کرلیے۔کانگریس میں مشکلات کا سامنا،ایران جنگ اور پیٹ ہیگسیتھ پر ناراضی سے بجٹ منظوری کھٹائی میں پڑگئی۔کانگریس میں ریپبلکن ارکان بھی اخراجات پرپرامید نہیں، صدر کے منصوبے کو دھچکا لگنے کا خدشہ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دفاعی اخراجات کے لیے طلب کردہ ڈیڑھ کھرب ڈالر کے ریکارڈ بجٹ کی کانگریس سے منظوری مشکل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
Load/Hide Comments




