بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون گرا دیے گئے۔

دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں