12 سال کے دوران 49 کروڑ 60 لاکھ بھارتی غربت سے نکل آئے، عالمی بینک
کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی بینک کا کہنا ہے بھارت میں 12سال کے دوران 49کروڑ 60 لاکھ افراد غربت سے نکل آئے۔2011سے 2023کے دوران غربت میں نمایاں کمی ریکارڈ، شرح 57.7فیصد سے کم ہوکر 16.1فیصد رہ گئی۔ انتہائی غربت کی شرح بھی 27.1فیصد سے گھٹ کر 2.6فیصد ہوگئی، افلاس میں کمی کے ثمرات یکساں تقسیم نہیں ہوئے۔بلومبرگ کے مطابقعالمی بینک کا کہنا ہے بھارت میں 2011 سے 2023 کے دوران تقریباً 49 کروڑ 60 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آگئے، جو دنیا میں غربت میں تیز ترین کمی کی نمایاں مثالوں میں سے ایک ہے۔
Load/Hide Comments




