قطر کا پاکستانیوں کیلئے ایک ماہ کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
دوحہ(نیوز ڈیسک) قطر نے بیرون ملک سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ایک ماہ کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستانی پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر قطر پہنچ کر سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔قطر کی وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت کی غرض سے قطر پہنچنے والے پاکستانیوں کیلئے مفت آن ارائیول ویزے کی سہولت رکھی گئی ہے جس کی معیاد زیادہ سے زیادہ 30 روز ہو گی، تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئےپاکستانی شہریوں کو 4بنیادی شرائط پوری کرنا لازم ہو گا۔
Load/Hide Comments




