کاش پاکستانی اپنے تعلقات ملک کی بہتری کیلئے استعمال کریں: محسن نقوی

کاش پاکستانی اپنے تعلقات ملک کی بہتری کیلئے استعمال کریں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے رات کو جاگنا اور کام کرنا کتنا مشکل ہے۔

لاہور میں امریکن سینٹر آف ایکسی لینس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ کاش پاکستانی اپنے تعلقات پاکستان کی بہتری کےلیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کو مواقع دیں یہ پاکستان کو ترقی دیں گے۔ 2 سال میں آئی ٹی سیکٹر نے بہت ترقی کی ہے، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں آئی ٹی کمپنیوں پر کام کرنا ہے، میں نے بھی امریکی کمپنیوں کے لیے کام کیا ہے، ساری رات کام کرنا زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے رات کو جاگنا اور کام کرنا کتنا مشکل ہے، حکومت کا کام کاروباری برداری کو سہولیات دینا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں