جعلی ویزوں پر ہالینڈ جانے کی کوشش، لاہور ایئرپورٹ سے 2 مسافر گرفتار

جعلی ویزوں پر ہالینڈ جانے کی کوشش، لاہور ایئرپورٹ سے 2 مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ہالینڈ کے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر 2 مسافر گرفتار کرلیے گئے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر گرفتاری کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر قیصر منیر اور علی حسن نے گجرات کے ایجنٹ کے ذریعے ویزے لیے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ کو 20،20 لاکھ روپے دیے چکے تھے اور مزید 20، 20 لاکھ دینے تھے۔ گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کردیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں