کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی، عراق جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کر کے عراق جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق تینوں مسافر عراق کے ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں مسافروں کے ای پروٹیکٹر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس مشکوک اور جعلی نکلے، ان ای پروٹیکٹر دستاویزات میں تنخواہ، آجر کا فون نمبر اور ای میل درج نہیں تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں نے گجرات کے ایجنٹ سے 4 لاکھ روپے کے عوض جعلی ای پروٹیکٹر بنوائے تھے۔

ایف آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے تینوں مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں