پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے: علامہ ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس—فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن قائدین سے ملاقات کے لیے آیا تھا اور اس نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپوزیشن کی شمولیت کی دعوت دی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی نے ہمیں دعوت دی اور اصرار کیا کہ ہمیں ضرور آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے آپس میں مشاورت کی ہے، پیپلز پارٹی کو باضابطہ خط لکھا جائے گا، حکومت کو بھی خط لکھ کر کہا جائے گا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت کے ارکان کی تعداد زیادہ اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد کم ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں