سیکیورٹی فورسز کا کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے 17 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں کارروائیاں یکم نومبر کو کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کچھی ضلع کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنادی، آپریشن کے نتیجے میں 10 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
Load/Hide Comments




