افغان کیمپوں میں تعلیم دینے والے 291 پاکستانی اساتذہ کو فارغ کردیا گیا
افغان کیمپوں میں تعلیم دینے والے 291 پاکستانی اساتذہ کو یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار ریفیوجیز (یو این ایچ سی آر) نے فارغ کر دیا۔
ملازمتوں سے فارغ کیے گئے اساتذہ نے پشاور میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔
مظاہرہ کرنیوالے ملازمین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو بغیر نوٹس اور مالی ریلیف کے ملازمتوں سے فارغ کیا گیا۔
مظاہرین کے مطابق 35 سال افغان بچوں کو تعلیم دی، ایک فون کال پر گھر بھیج دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے کہا 291 متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دلانے کے لیے گورنر کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments




