سوات: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سوات میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں نامزد ایک اہلکار کا تعلق کبل پولیس لائنز  سے ہے جبکہ دوسرا تھانہ قلاگئی میں تعینات ہے۔

مقدمے کی مدعیہ کے مطابق وہ اور اس کا شوہر سوات کی تحصیل بحرین سے ٹیکسی میں بس اسٹینڈ کی طرف جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کو روکا اور کہا کہ ہمیں ٹیکسی ڈرائیور سے کام ہے، آپ لوگ رکشے میں چلے جائیں جس پر میں اور میرا شوہر پشاور جانے کے لیے ایک کوسٹر پر سوار ہوئے، جس کے بعد 2 پولیس اہلکاروں نے ہمیں بس سے اتارا اور کہا کہ آپ سے تفتیش کرنی ہے۔

مدعیہ نے بتایا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے تفتیش کے بہانے مینگورہ کے ایک ہوٹل میں لے جا کر اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں