کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس سے مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب زمان ٹاؤن میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت عمران اور شیریں کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق  لیاقت آباد کے علاقے میں اسٹوڈنٹ گراؤنڈ بی ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شہروز عرف بھورا کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے 30 بور  کی پستول، 2 راؤنڈز اور 470 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں