گوجرانوالہ، ساہیوال ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے گوجرانوالہ، ساہیوال ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے77 کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعینات ہوگی، ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کیلئے بھی فوج، رینجرز تعینات ہوگی۔ یہ تعیناتی7 سے 9 نومبر کیلئے ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، تعیناتی کا مقصد انتخاب کا پرامن انعقاد یقینی بنانا ہے، فوج اور رینجرز جنرل سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز سیکنڈ اور فوج کی تھرڈ ٹیئر کیو آر ایف موڈ میں تعیناتی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے77 اور ساہیوال حلقہ پی پی203 میں ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں