شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی نائک بوستان خان دم توڑ گئے: اے جے کے پولیس

شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی نائک بوستان خان دم توڑ گئے: اے جے کے پولیس

آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) پولیس نے کہا ہے کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی سندھ رینجرز کے نائک بوستان خان آج دم توڑ گئے ہیں۔

راولاکوٹ میں 5 نومبر کو کالعدم تنظیم کے مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے بوستان خان زخمی ہوا تھا۔

شہید نائک بوستان خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا وہ سندھ رینجرز کے اہلکار تھے۔ شہید نائک بوستان آزاد کشمیر پولیس کی درخواست پر امن وامان میں معاونت کے لیے تعینات تھے۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے نائک بوستان خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے عزم دہرایا۔

ترجمان اے جے کے پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں