مختلف اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود آپ گجرات کی حالت نہیں بدل سکے: عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری(فائل فوٹو)۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری(فائل فوٹو)۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ کئی سال سے مختلف عہدوں پر رہنے کے باوجود آپ گجرات کی حالت تو بدل نہیں سکے۔ ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعلیٰ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزیر رہے، اس کے باوجود گجرات کے لیے کیوں کچھ نہیں کر سکے؟ 

لاہور سے بیان میں عظمیٰ بخاری نے حسین الہٰی کا ویڈیو بھی شیئر کردیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے اس سوال کا جواب دیں، مریم نواز جو کام کر رہی ہیں، اس کی تکلیف کچھ لوگوں کو بہت زیادہ ہو رہی ہے، پنجاب کے عوام مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ہر ضمنی الیکشن میں مینڈیٹ دے رہے ہیں۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ لوگوں کو یہ سب ہضم نہیں ہو رہا، تاریخ میں پہلی بار مریم نواز نے گجرات کے لیے 12 ارب روپے کے فنڈز دیے، 12 ارب سے گجرات میں درجنوں منصوبے شروع کیے گئے۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان منصوبوں میں گجرات کا میگا سیوریج پلان بھی شامل ہے، حال ہی میں 9 ارب 80 کروڑ روپے کا گجرات سرگودھا روڈ منصوبہ شروع کیا گیا۔ 

عظمٰی بخاری نے کہا کہ 94.30 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی اور منڈی بہاءالدین میں 27.90 کلومیٹر سڑک کو دو رویہ بنایا جائے گا، پرویزالہٰی کے دور میں گجرات کے لیے صرف وائٹ پیپر منصوبے شروع کیے گئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ان وائٹ پیپر منصوبوں کے فنڈز تو جاری ہوئے مگر منصوبے خلاء میں بنتے رہے، آپ کے تو پورے ٹبر (خاندان) کی لمبی چوڑی کہانیاں ہیں، کسی وقت کہیں گے تو پوری سنادوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں