حکومت ایل پی جی مافیا کو لگام نہ دے سکی
حکومت ایل پی جی مافیا کو لگام نہ دے سکی، آج بھی سرکاری نرخ سے دوگنی قیمت فروخت جاری رہی۔
ایل پی جی کا سرکاری نرخ 294 روپے فی کلو ہے، لیکن مافیا آج بھی اسے دوگنی قیمت میں فروخت کر رہا ہے۔
کوئٹہ میں ایل پی جی کی 570 سے 600 روپے فی کلو کے درمیان فروخت جاری جبکہ کراچی میں 520 سے 580 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی مہنگی ایل پی جی کی فروخت جاری رہی، شہریوں نے حکومت سےقیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
Load/Hide Comments




