بھارتی آبدوز کی صلاحیتیں بے نقاب

بھارتی آبدوز کی صلاحیتیں بے نقاب

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی آبدوز کی صلاحیتیں بے نقاب، چین سے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں اور فوجی ٹیکنالوجی کا کوئی پہلو پوشیدہ نہیں، چینی دفاعی حلقوں نے بھارتی آریہنت کلاس جوہری بیلسٹک میزائل آبدوز کی انتہائی تفصیلی انفوگرافک شائع کرکے نئی دہلی کی دفاعی صلاحیتوں پر اپنی گہری نظر کا اظہار کردیا۔ ایک چینی دفاعی میگزین کی جانب سے شائع کردہ انفوگرافک میں بھارتی آریہنت کلاس آبدوز کی ساخت، تکنیکی خصوصیات، اندرونی حصوں اور ہتھیاروں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ بھارتی دفاعی مبصرین کے مطابق چینی میگزین کی یہ اشاعت بھارت کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ خطے میں اس کی دفاعی سرگرمیاں اور فوجی صلاحیتیں چین کی نظروں سے اوجھل نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں