میڈیا سے معلوم ہوا بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کیلئے پمز منتقل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ دہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ بانی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے  شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالتی حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں دیگر کے ساتھ بانی کے ذاتی معالج اور خاندان کا ایک رکن بھی شامل ہو، افسوس کہ اس حکم پر تقریباً 3 مہینے سے عمل درآمد نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ بانی کو طبی معائنے، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کے لیے فوری شفاء اسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر بلا تاخیر اس کی روح اور الفاظ کے مطابق عمل کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں