ترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔
عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 102ممالک کے رہنما ترکیہ میں اکھٹے ہوگئے، ترک صدر رجب طیب اردوان اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔
کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیں گے، ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایران مخالف امریکی اور اسرائیلی ماحولیاتی جرائم پر بات کریں گے۔
امریکا مسلسل دوسرے سال کانفرنس سے غیر حاضر رہا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا امید ہے کانفرنس ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔
Load/Hide Comments




