خوشاب: بریک فیل ہونے پر ڈرائیور فرار، مسافر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر 25 افراد کی جان بچالی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

پنجاب کے ضلع خوشاب میں بریک فیل ہونے پر ڈرائیور بس سے کود گیا، مسافر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر 25 افراد کی جان بچالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیل چوک کے قریب ڈھلوان پر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی کی طرف بڑھنے لگی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی سے چھلانگ لگا کر بھاگ گیا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر نے بس کے کھائی کی طرف بڑھنے پر اس کا اسٹیئرنگ سنبھالا، مسافر نے بس کو پہاڑی سے ٹکرا کر روکا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے  مسافر کو دفتر بلا کر تعریفی اسناد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور بہادری قابلِ فخر عمل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں