کراچی: یونیورسٹی روڈ پرطلبہ سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل، لیپ ٹاپ برآمد

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر طلبہ سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، چھینے گئے موبائل، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف طلبہ کو لوٹنے کی کئی شکایات درج ہیں۔

ملزم اسلحہ کے زور پر طلبہ سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر سامان چھیننے میں ملوث ہے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں