محسن نقوی کو جو اسائمنٹ ملتی ہے، کام کرتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو جو اسائمنٹ دی جاتی ہے، وہ کام کرتے ہیں۔
لاہور میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جب حکومت کہے گی کہ 28ویں ترمیم آ رہی ہے تو پھر میرا کردار شروع ہوگا، میں نہیں پوچھتا کہ ترمیم آ رہی ہے یا نہیں آ رہی، جب آئے گی تب پتہ چلے گا۔
انہوں نے کہا نہ میں کہوں گا کہ اچھی اور نہ کہوں گا بری ہے، میرا کام فیسیلیٹیٹ کرنا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری سوچ یہ ہے کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، محسن نقوی کو جو اسائمنٹ دی جاتی ہے، وہ کام کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments




