نیویارک: مہاراجہ ہری سنگھ کے تسلط سے گلگت۔ بلتستان کی آزادی کا سالانہ جشن
نیویارک( عظیم ایم میاں) پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت۔ بلتستان نے قیامُ پاکستان کے بعد ایک جدوجہد کے ذریعے مہاراجہ ہری سنگھ کے تسلط سے آزادی حاصل کرکے پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی اسی مناسبت سے امریکا میں آباد گلگت بلتستان کے پاکستانی-امریکنز 16نومبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ سے آزادی اور پاکستان میں شمولیت کا سالانہ جشن مناتے ہیں۔ اس جشن کی بنیاد پاکستانی۔ امریکن نسیم گلگتی نے اپنی تنظیم “ سوہنی وطن گلگت۔ بلتستان” کے ذریعے کئی سال پہلے رکھی اور ہر سال رنگا رنگ انداز میں جشن آزادی منا رہے ہیں۔ اس سالُ کی تقریب کے مہمان خصوصی گلگت۔ بلتستان کے صوبائی وزیر ٹورازمُ راجہ ناصر علی خان تھے۔
Load/Hide Comments




