گورنر فیصل کریم کنڈی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ لگتا ہے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی : فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ لگتا ہے، وہ پہلے مولانا پر الزامات لگاتے تھے، اب احترام کی بات کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ معاشی بحران میں حکمران اپنے اخراجات کم کیوں نہیں کرتے؟ وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں خرچ کرنا دانشمندی نہیں، حکومت کی درآمدی اور برآمدی پالیسی فرسودہ ہوچکی ہے، موجودہ پالیسی ملک کی ضروریات پوری نہیں کر پا رہی، حکومتی پالیسیوں سے عوام نہیں مخصوص طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چینی برآمد کرنے سے ملک میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ماضی میں چینی برآمد کرکے مہنگے داموں درآمد کرنا پڑی، کیا حکومت ضمانت دے سکتی ہے کہ چینی کا بحران نہیں آئے گا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ایران اور امریکا کی ثالثی خوش آئند ہے، ایران پڑوس میں ہے، وہاں سے اپنے ملک کے لیے سستی گیس نہیں لا سکتے۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ چھوٹےصوبوں کے قیام سے ملک کمزور نہیں ہوگا، تحریک انصاف نے کبھی نئے صوبوں کی مخالفت نہیں کی، صوبوں کے قیام پر تحریک انصاف کا مؤقف واضح اور اصولی ہے، صوبوں کی بات کرنے والا بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرے، چھوٹے انتظامی یونٹس سےعوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں