کراچی: بفر زون کے گھر میں ڈکیتی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 15 کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گی۔
پولیس کا فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان سے مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے گاڑی، گھر سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس ہلاک اور فرار ملزمان سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments




