پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتے ہی ختم

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزراء کے عدم موجودگی پر احتجاجاً اجلاس ختم کر دیا۔
اس موقع پر ملک احمد خان نے کہا کہ وزراء اور سیکریٹریز کی عدم موجودگی کے باعث اسمبلی اجلاس چلانا عملاً ناممکن ہے، نہ وزیر آئے ہیں اور نہ ہی کوئی سیکریٹری، ایوان کی کارروائی کیسے چلائیں؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں، ایوان کا مزید بزنس بھی نمٹانا ہے، حکومتی رویے پر اپنی ناراضی سے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط کے ذریعے آگاہ کروں گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزراء اور سیکریٹریز کی عدم حاضری انتہائی افسوس ناک ہے، حکومتی عدم دلچسپی کے باعث عشائیہ بھی منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔
Load/Hide Comments




