مکہ معاہدہ: سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں آج اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع شریک ہوں گے، اجلاس میں یمن تنازع پر گفتگو ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خطے کو اسرائیلی جارحیت کا خدشہ ہے، ہمیں اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود بھی اجلاس کے انتظامی اور ادارہ جاتی امور میں اہم کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل ہوگی، اسکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں کے سالانہ اور ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
واضح رہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے سینئر حکام کا ابتدائی اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا تھا۔
اس سے قبل کمیٹی کے اجلاس استنبول اور ریاض میں منعقد ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس پاکستان میں اس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔




