ای سی سی نے رواں مالی سال گندم درآمد کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے رواں مالی سال گندم درآمد کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں مالی سال گندم درآمد کرنے کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گندم درآمد بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں گندم درآمد کرنے کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کےلیے فیصلہ کیا گیا۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق گندم کی درآمد کا حتمی فیصلہ صوبوں کی ضروریات اور مارکیٹ صورتحال کے مطابق ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب کے لیے 9 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی ضرورت سامنے آئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں