چارسدہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او چارسدہ رفعت اللّٰہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ میں ابراہیم زئی کے علاقے میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ 3 ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او رفعت اللّٰہ نے بتایا مقتولہ نے چند ہفتے قبل اپنے ساتھ زیادتی کی ایف آئی درج کروائی تھی۔
پولیس کے مطابق زیادتی کے مقدمہ میں 3 ملزمان جیل میں ہیں جبکہ دوہرے قتل میں نامزد ملزمان جنسی زیادتی میں گرفتار ملزمان کے بھائی ہیں۔
دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او چارسدہ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments




